بھارتی شہر دہلی کے ایک نجی نرسنگ ہوم میں 55 سالہ ڈاکٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ بھارتی اسپتال کے عملے کے مطابق رات گئے 2 نوجوان اسپتال پہنچے، جن میں سے ایک نے اپنے زخمی پاں پر پٹی بدلنے کو کہا، اسی نوجوان کا گزشتہ رات اسپتال میں علاج کیا گیا تھا۔عملے کے مطابق ڈریسنگ مکمل ہونے کے بعد دونوں نوجوانوں نے کہا کہ انہیں نسخے کی ضرورت ہے جس کے بعد وہ ڈاکٹر جاوید اختر کے کیبن میں گئے، جس کے بعد گولی چلنے کی آواز سنی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گولیوں کی آواز سن کر عملے نے جا کر دیکھا تو ڈاکٹر کے سر سے خون بہہ رہا تھا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔اسپتال کے عملے نے ملزمان کے بارے میں پولیس کو بتایا ہے کہ ان کی عمریں 16 سے 17 سال کے درمیان ہوں گی۔
بھارت: نوجوان نے علاج کے بعد مسلمان ڈاکٹر کو قتل کردیا

بھارت: نوجوان نے علاج کے بعد مسلمان ڈاکٹر کو قتل کردیا