Site icon Daily Pakistan

بھارت نے پاکستان اور چین سے مذاکرات کی خواہش ظاہر کردی

بھارت نے پاکستان اور چین سے مذاکرات کی خواہش ظاہر کردی

بھارت نے پاکستان اور چین سے مذاکرات کی خواہش ظاہر کردی

بھارت نے پاکستان اور چین کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے سرحدی تنازعات ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ دیرینہ تنازعات کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔دوسری مدت کے لیے وزیر خارجہ کے طور پر مقرر ہونے کے موقع پر ایس جے شنکر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدی تنازعات نے دو طرفہ تعلقات کو ایک مدت کے لیے کشیدہ کر دیا ہے۔2019 میں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ علاقے میں بھارتی قابض فوج کے قافلے پر حملے کا الزام پاکستان میں رہنے والے مجاہدین کو ٹھہرایا۔ اس کے بعد سے دو طرفہ تعلقات مکمل تنا کا شکار ہیں۔

Exit mobile version