Site icon Daily Pakistan

بھارت کا پاکستان میں آئندہ برس منعقد ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت سے انکار

بھارت کا پاکستان میں آئندہ برس منعقد ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت سے انکار

بھارت نے پاکستان میں آئندہ برس منعقد ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت سے انکار کر دیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بی سی سی آئی کے سالانہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایشیا کپ 2023ء کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، ایشیا کپ پاکستان کی بجائے غیر جانبدار مقام پر ہوا تو ٹیم شرکت کرے گی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری نے کہا کہ بھارت کی کرکٹ ٹیم کے پاکستان جانے یا نہ جانے سے متعلق اجازت بھارتی حکومت کی اجازت سے مشروط ہے، اس لیے ہم اس پر تبصرہ نہیں کریں گے، تاہم آئندہ برس کے ایشیا کپ کے لیے یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ ٹورنامنٹ کسی غیر جانبدار مقام پر کروایا جائے۔

Exit mobile version