Site icon Daily Pakistan

بھارت کی جانب سے ہاتھ نہ بڑھانے کے باوجود یہ وہاں پہنچ گئے ، اسد عمر

بھارت کی جانب سے ہاتھ نہ بڑھانے کے باوجود یہ وہاں پہنچ گئے ، اسد عمر

بھارت کی جانب سے ہاتھ نہ بڑھانے کے باوجود یہ وہاں پہنچ گئے ، اسد عمر

اسد عمر نے بلاول کے دورہ بھارت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ہاتھ نہ بڑھانے کے باوجود یہ وہاں پہنچ گئے ۔اسد عمر نے کہا کہ وکلا نے عدالت میں بتایا عجیب وغریب پرچے کٹ رہے ہیں ۔پی ٹی آئی پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش ہورہی ہے کہ الیکشن کے آئینی مطالبے سے پیچھے ہٹ جائیں ، مسئلہ ایک دن کے الیکشن یا ایک ہی دن الیکشن کا نہیں ہے ان کا پتہ ہے کہ یہ عوام کا سامنا نہیں کرسکتے ۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ ان کو عمران خان کاخوف ہے اس لیے یہ الیکشن میں نہیں جانا چاہتے یہ آئین اور قانون سے انحراف کررہے ہیں ، یہ ملک کی تباہی تو کررہے ہیں لیکن یہ اپنے لیے بھی گڑھا کھود رہے ہیں

Exit mobile version