بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 4 محرم 1448

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق ہے وہ یہاں آئیں، سیاست کریں، طارق فضل چوہدری

Sunday, 6 April, 2025

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق ہے کہ وہ یہاں آئیں لوگوں سے ملیں، سیاست کریں، اگر حکومت کی جانب سے انہیں کوئی تعاون چاہیے ہو تو وہ بھی کریں گے۔
گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکا سے آئے وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی گئی یا صرف ایک شخص کی؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تفصیل سے واقف نہیں ہوں لیکن بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کھلی ہیں۔
طارق فضل نے کہا کہ پاکستان کے شہری کسی بھی ملک میں ہوں یہ ان کا اپنا وطن ہے، پی ٹی آئی کے بعض لوگ ریاست، ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں، مجھ سمیت ہر پاکستانی اس کی مذمت کرتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی پروپیگنڈا کرتی ہے کہ لوگوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جاتا، پی ٹی آئی کے اپنے اندورنی اختلافات ہیں ایک گروہ دوسرے کا راستہ روکتا ہے۔
طارق فضل نے یہ بھی کہا کہ ہر ملک کے اپنے اندرونی معاملات ہوتے ہیں، کوئی دوسرا ملک کسی ملک پر دبا ڈالتا ہے نہ ڈال سکتا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *