Site icon Daily Pakistan

بینظیر بھٹو کی برسی پر پاکستان ریلوے کا خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان

بینظیر بھٹو کی برسی پر پاکستان ریلوے کا خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان

بینظیر بھٹو کی برسی پر پاکستان ریلوے کا خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان

بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر پاکستان ریلوے خصوصی ٹرین چلائے گی، ریلوے کی جانب سے خصوصی ٹرین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔پاکستان ریلوے نے بینظیربھٹو برسی پر لاہور سے گڑھی خدا بخش کے لئے خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، خصوصی ٹرین لاہور سے 26 دسمبر کو چلائی جائے گی، نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی ٹرین 26 دسمبر کو دوپہر ایک بجے لاہور سے روانہ ہوگی اور 27 دسمبر کو علی الصبح ساڑھے 4 بجے شاہ نواز بھٹو سٹیشن پر پہنچے گی۔پاکستان ریلوے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی ٹرین 27 دسمبر کو شام 7 بجے شاہ نواز بھٹو سٹیشن سے واپس روانہ ہوگی اور اگلے دن 9 بجکر 20 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔

Exit mobile version