Site icon Daily Pakistan

بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا

عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش

عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش

اسلام آباد: اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کی قانونی ٹیم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی کاپی عدالت میں پیش کی گئی۔عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا۔ بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے کیس کی سماعت کی۔ کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

Exit mobile version