Site icon Daily Pakistan

جسٹس اطہرمن اللہ سپریم کورٹ کیلئے جج تعینات

جن پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور نہیں ہوئے وہ تو پارلیمنٹ میں جا کربیٹھیں چیف جسٹس اطہر من اللہ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر منا للہ کو سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دے دی گئی ۔ جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بنانے کی بھی منظوری دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق اعلیٰ عدلیہ میں ججزتقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کااجلاس اسلام آباد میں ہوا ،اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا ،کمیٹی نے سپریم کورٹ کیلئے جسٹس اطہرمن اللہ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس عامرفاروق کے نام کی منظوری دی ۔
سپریم کورٹ کیلئے جسٹس شاہد وحید اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی کے ناموں کی منظوری 10 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی ۔

Exit mobile version