بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 23.1°C
Tuesday, 22 September 2026 | پاکستان: 12 ر بیع الثانی 1448

جماعت اسلامی نے تنخواہ داروں پر انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے کا مطالبہ کردیا

Saturday, 3 May, 2025

جماعت اسلامی نے تنخواہ داروں پر انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ادارہ نور حق کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں تنخواہ داروں سے 391 ارب روپے ٹیکس لیا جاچکا جبکہ 500 ارب کا ہدف ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ چاروں صوبوں کے بڑے بڑے جاگیرداروں نے چار پانچ ارب روپے سیزیادہ ٹیکس نہیں دیا ہے، بجلی کی قیمت جتنی کم کی گئی ہے اتنی ہی بہت آسانی سے مزید کم ہونے کی گنجائش موجود ہے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ بجلی گیس اور پیٹرول سستا کیے بغیر صنعتیں نہیں چل سکتیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *