Site icon Daily Pakistan

جنوبی وزیرستان اپر میں بدھ کو کرفیو نافذ

جنوبی وزیرستان اپر میں بدھ کو کرفیو نافذ

جنوبی وزیرستان اپر میں بدھ کو کرفیو نافذ

خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان اپر میں بدھ کو کرفیو نافذ کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر کے مطابق ایک دن کیلئے کرفیو کے دوران نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ کل صبح 6 سے لیکر شام 6 بجے تک دو راستے ٹریفک کیلئے بند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ آسمان منزہ سے لدھا اور مکین تک جبکہ نواز کوٹ سے رزمک تک سڑک ٹریفک کیلئے بند ہے۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ متبادل راستہ اختیار کریں ۔

Exit mobile version