Site icon Daily Pakistan

جن خدشات کا ہم اظہار کر رہے تھے وہ اب سامنے آگئے ہیں، قمر زمان کائرہ

جن خدشات کا ہم اظہار کر رہے تھے وہ اب سامنے آگئے ہیں، قمر زمان کائرہ

جن خدشات کا ہم اظہار کر رہے تھے وہ اب سامنے آگئے ہیں، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ جن خدشات کا ہم اظہار کر رہے تھے وہ اب سامنے آگئے ہیں، ہم سمجھ رہے تھے کہ شاید تناؤ میں کچھ کمی آجائے۔اپنے بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جب یہ بینچ سامنے آیا تو کیا کسی کے ذہن میں آیا کہ نیوٹرل بینچ ہے؟پی پی رہنما نے کہا کہ پارلیمان کے پاس بہت سارے راستے ہیں، صدر مملکت بنیادی طور پر پارلیمان کا حصہ ہوتے ہیں، یہ پروسیس ابھی پارلیمان کے درمیان چل رہا تھا حکم امتناع آگیا۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہوگا، مشکل وقت آگیا ہے دن بدن ہم الجھتے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version