پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جن کی خود کارکردگی نہیں وہ دوسروں سے پوچھ رہے ہیں۔عظمی بخاری نے خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت کا ریلیف سے کوئی تعلق نہیں، نہ کسان سے اور نہ ہی سولر پینلز کی تقسیم سے، بھائی آپ لوگ یہ کیسے کرتے ہیں؟ کے پی حکومت کے پاس روٹی سستی کرنے کا کوئی طریقہ کار بھی نہیں ہے۔کاشتکار مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، مریم نواز نے کسانوں کے لیے کسان پیکج پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے، مریم نواز پر اعتماد ہے کہ وہ لاکھوں کسانوں کی درخواستیں دیں گی۔وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹریکٹر سکیم کے تحت کسانوں میں ہزاروں ٹریکٹر تقسیم کرنے جا رہے ہیں، ڈیڑھ لاکھ کسان کارڈ تقسیم کیے جا چکے ہیں، مریم نواز نے چند ماہ میں پنجاب کے عوام کو سستی روٹی اور سستا آٹا فراہم کیا ہے۔ نواز حکومت نے پنجاب کے عوام کو بجلی کے بلوں میں بھی 55 ارب کا ریلیف دیا ہے۔