Site icon Daily Pakistan

جڑانوالہ: بس کی ٹکر سے رکشہ سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

جڑانوالہ: بس کی ٹکر سے رکشہ سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

جڑانوالہ: بس کی ٹکر سے رکشہ سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

تیز رفتار بس کی ٹکر سے رکشہ میں سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔افسوسناک حادثہ جڑانوالہ فیصل آباد روڈ پر اڈہ لنڈیانوالہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے لوڈر رکشے کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں رکشہ سوار ایک ہی فیملی کے 8 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسافر بس جڑانوالہ سے قصور جارہی تھی واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

Exit mobile version