Site icon Daily Pakistan

حماس نے 4 غیر ملکیوں سمیت 16 یرغمالی رہا کردیے، عارضی جنگ بندی میں مزید توسیع کا امکان

غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافہغزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافہ غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافہ

غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافہغزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافہ غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافہ

حماس نے عارضی جنگ بندی معاہدے کے چھٹے اور آخری روز 4 غیرملکیوں سمیت 16 یرغمالی رہا کردیے جبکہ حماس کے جانب سے یرغمالیون کی رہائی کے بعد اسرائیل کو بھی بھی مزید 30 فلسطینی رہا کرنے پڑے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے 5 خواتین اور 5 بچوں سمیت مزید 10 اسرائیلیوں اور 4 تھائی شہریوں کو رہا کیا گیا ہے جبکہ اس سے چند گھنٹے قبل روس کی دوہری شہریت کی حامل دو اسرائیلی خواتین کو بھی رہا کیا گیا تھا۔ترجمان قطری محکمہ خارجہ ماجد محمد الانصاری کے مطابق حماس کی جانب سے رہائی پانے والے یرغمالیوں میں دوہری ڈچ شہریت کے حامل بچے سمیت 3 جرمن اور ایک امریکی بھی شامل ہے۔القسام بریگیڈز کی جانب سے اسرائیلی بمباری میں دوران حراست 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت کا اعلان بھی کیا گیا جس کی اسرائیلی حکومت نے تصدیق کی۔اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے میں توسیع سے متعلق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ قطر اور مصر کی کوششوں سے غزہ پٹی میں جنگ بندی میں توسیع کا امکان ہے جبکہ چین نے غزہ میں جامع اور پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے۔دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں مزید 4 روز کی توسیع کے لیے حماس کی جانب سے رضامندی ظاہر کردی گئی ہے جبکہ قطر اور امریکا کو اسرائیل سے رضامندی ملنے کی بھی قوی امید ہے۔ادھر فلسطینی ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ غزہ کے شمالی علاقوں میں امدادی سامان کے 21 ٹرک تقسیم کردیے گئے ہیں۔بین الاقوامی فلاحی تنظیم ریڈ کراس کا کہنا تھا کہ غزہ میں 6 روزہ جنگ بندی کے دوران اب جنگ کی تباہی سے متاثرہ شہریوں میں امدادی سامان کے 254 ٹرک تقسیم کر لیے گئے ہیں۔

Exit mobile version