Site icon Daily Pakistan

حواس باختہ حکومت غلطی پر غلطی کر رہی ہے شیخ رشید احمد

حواس باختہ حکومت غلطی پر غلطی کر رہی ہے شیخ رشید احمد

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے اسلام آباد ریڈ زون کے علاقے کو توسیع دے دی ہے توسیع دینے کا مقصد ٹکراؤ پیدا کرنا ہے زیرو پوائنٹ ، بلیو ایریا سمیت آدھے سے زیادہ اسلام آباد ریڈ زون بنا دیا گیا ہے مگر اب اسلام آباد کے اندر سے اور ذیادہ لوگ نکلیں گے یہ بات انھوں نے اپنے ایک وڈیو بیان میں کہی انھون نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ہم پر امن اور ایک مخصوص علاقے میں جا سکتے ہیں بھکلاٹ اور حواس باختہ حکومت غلطی پر غلطی کر رہی ہے حکومت نے مزید غلطی کی ہے تاکہ عوام کو مشکلات پہنچیں اب اسلام آباد کے اندر سے اور ذیادہ لوگ نکلیں گے اداروں نے بھی کہا ہے کہ پرامن احتجاج پر کوئی پابندی نہیں ہے عوام کی طاقت سے ٹکرانے کا مطلب ملک کو ڈیفالٹ کرنا،فسادات کرنا امن و امان کو نقصان پہنچانا ہے یہ الیکشن سے فراری حکومت ہے یہ خریداروں اور کمیشن ایجنٹوں کی حکومت ہے جو ممبروں کو پیسے دیکر بنائی گئی یہ 25 ، 25 کروڑ دیکر بنائی گئی حکومت ہے جو کبھی الیکشن نہیں چاہتے

Exit mobile version