Site icon Daily Pakistan

حکومتی رویے پر ایم کیو ایم ارکان اسمبلی کا مایوسی کا اظہار

حکومتی رویے پر ایم کیو ایم ارکان اسمبلی کا مایوسی کا اظہار

حکومتی رویے پر ایم کیو ایم ارکان اسمبلی کا مایوسی کا اظہار

متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اسمبلی نے حکومتی رویے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ کوٹہ سسٹم میں توسیع پر حکومت میں رہنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے اپنے ارکان کو حکومت کی حمایت کے فیصلے پر نظرثانی کے لیے اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم ارکان کا موقف ہے کہ سندھ کے شہریوں سے کیے گئے وعدے پر عمل نہ کرنا حکومت کی بدنیتی ہے، کوٹہ سسٹم میں 20 سال کی توسیع ایم کیو ایم قبول نہیں کرے گی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اراکین کا کہنا ہے کہ حکومت ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کرتی، کوٹہ سسٹم سندھ کے شہریوں کا تعلیمی اور معاشی قتل عام ہے۔

Exit mobile version