بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 26 July 2026 | پاکستان: 12 صفر 1448

حکومت ایک انتہائی خطرناک بل لا رہی ہے، اسد قیصر

Wednesday, 11 September, 2024

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت جو بل لا رہی ہے جسے روکنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے، یہ بل انتہائی خطرناک ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ آیا ہوں، کوشش کریں گے کہ آج اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت ایک شخص کو فائدہ دینے کے لیے سب کچھ کر رہی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ کس کے پاس اتنی طاقت ہے کہ نقاب پوش افراد پارلیمنٹ میں گھس کر اراکین کو اٹھائیں؟ جمہوریت میں یہ چیز نہیں چلتی۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور صوبے کے چیف ایگزیکٹیو ہیں، وہ 4 کروڑ لوگوں کی نمائندگی کر رہے ہیں اور بطور وزیرِ اعلی ملاقات کے لیے گئے تھے۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی بارڈر اور صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال کے بارے میں لوگوں سے ملیں گے۔واضح رہے کہ عمر ایوب، زرتاج گل اور اسد قیصر پشاور ہائی کورٹ پہنچے تھے، جہاں انہوں نے راہداری ضمانت کی درخواستیں دائر کیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *