Site icon Daily Pakistan

حکومت بلوچستان میں دانش اسکولز کیلئے 50 فیصد فنڈ فراہم کر رہی ہے: احسن اقبال

حکومت بلوچستان میں دانش اسکولز کیلئے 50 فیصد فنڈ فراہم کر رہی ہے: احسن اقبال

حکومت بلوچستان میں دانش اسکولز کیلئے 50 فیصد فنڈ فراہم کر رہی ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی کے تحت دانش اسکولز کے لیے 50 فیصد فنڈ فراہم کر رہی ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرِ صدارت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تعلیم کے شعبے سے متعلق 19 ارب 25 کروڑ روپے مالیت کے 6 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق منصوبوں میں قلعہ سیف اللہ، کان مہتر زئی، سبی، ڈیرہ بگٹی، موسی خیل، ضلع ژوب اورآزاد کشمیر میں بھی دانش اسکولز کا قیام شامل ہے، ہر منصوبہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان 50، 50 فیصد شراکت کے تحت مکمل ہو گا۔
اس حوالے سے احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی کے تحت دانش اسکولز کے لیے 50 فیصد فنڈ فراہم کر رہی ہے، حکومتِ بلوچستان نے دانش اسکول کے لیے 50 فیصد حصہ ڈالنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے تعلیمی وژن کے مطابق ملک میں معیاری تعلیم کے لیے دانش اسکولز کا جال پھیلایا جا رہا ہے، پنجاب حکومت نے سب سے پہلے یہ ماڈل متعارف کرایا تھا۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دانش اسکول ملک کا سب سے بڑا فری بورڈنگ اسکول نیٹ ورک بن چکا ہے، پاکستان میں ڈھائی کروڑ سے زائد بچے اسکول سے باہر ہیں جو ایک سنگین قومی مسئلہ ہے، جب تک خواندگی کی شرح 90 فیصد تک نہیں پہنچتی ترقی ممکن نہیں۔

Exit mobile version