Site icon Daily Pakistan

حکومت سولر صارفین سے بجلی خریدنے کی قیمتیں کم کرنے سے پیچھے ہٹ گئی

حکومت سولر صارفین سے بجلی خریدنے کی قیمتیں کم کرنے سے پیچھے ہٹ گئی

حکومت سولر صارفین سے بجلی خریدنے کی قیمتیں کم کرنے سے پیچھے ہٹ گئی

حکومت سولر صارفین سے بجلی خریدنے کی قیمتوں کو کم کرنے سے پیچھے ہٹ گئی۔وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ کابینہ نے سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے متعلق نئی پالیسی منظور نہیں کی، کابینہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ اس پالیسی پر دوبارہ غور کیا جائے۔اویس لغاری نے کہا کہ سولر نیٹ میٹرنگ سے متعلق پالیسی پر دوبارہ غور کیا جائے گا، ای سی سی نے سولر نیٹ میٹرنگ سے متعلق نئی پالیسی کی منظوری دی تھی۔نئی پالیسی کے تحت سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے حکومت نے 10 روپے فی یونٹ بجلی خریدنی تھی، پالیسی پر غور و فکر کے بعد اس کو دوبارہ بنایا جائے گا۔

Exit mobile version