Site icon Daily Pakistan

حکومت پنجاب کا نومولود بچوں کی مائوں اور حاملہ خواتین کو رقم دینے کا اعلان

مریم نواز کا پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عہد

مریم نواز کا پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عہد

حکومت پنجاب نے آغوش پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماوں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار دینے کا اعلان کردیا۔آغوش پروگرام کے پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان اور میانوالی سمیت صوبے کے 13 اضلاع شامل ہیں۔امدادی رقم حاملہ خاتون کو بچے کی پیدائش تک متواتر طبی معائنہ کے وزٹ پر دی جائے گی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آغوش پروگرام سے نہ صرف ماں بلکہ بچہ بھی صحت مند زندگی کا آغاز کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری وسائل پر پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے عوام کا پورا حق ہے۔

Exit mobile version