بانی سردار خان نیازی

🌤 Columbus 22.7°C
Wednesday, 12 August 2026 | پاکستان: 1 ر بیع الاول 1448

حکومت کل عوامی سمندر کا راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے ، بیرسٹر سیف

Friday, 20 September, 2024

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت کل عوامی سمندر کا راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے ریلی کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، وزیراعلی علی امین گنڈا پور قافلے کی قیادت کریں گے، پورے صوبے سے قافلے صوابی انٹر چینج پر پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا سمندر صوابی سے لاہور کی طرف رواں دواں ہوگا، عوام کا سمندر کل لاہور سے ٹکرائے گا، لاہور کا جلسہ اسلام آباد ہے۔یہ جلسے سے کئی گنا بڑا ہوگا، بس خیبرپختونخوا کے قافلے کو دیکھ کر جعلی حکومت آسانی سے ناراض ہو جائے گی۔صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کل لاہور میں ہونے جا رہا ہے، حکومت عوامی سمندر کا راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *