پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے خاتون صحافی کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا نجی چینل کی رپورٹر صدف نعیم کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور حکومت کی جانب سے کی جانے والی امداد کے اعلان کا بھی خیر مقدم کیا ۔
تاہم انھوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی وسماجی ایونٹ میں عوام اور صحافیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے انتظامات کرنا منتظمین کی ذمہ داری ہوتی ہے اور اس وجہ سے پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کے منتظم اس ہلاکت کے ذمہ دار ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے 10 دن پر مشتمل عوامی لانگ مارچ ترتیب دیاتھا اور حادثات کو مدنظر رکھ کر انتظامات کئے تھے ۔
انھوں نے رپورٹر صدف نعیم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی اور کہا کہ پنجاب حکومت رپورٹر صدف نعیم کے لواحقین بالخصوص بچوں کی مکمل کفالت کرے۔
خاتون صحافی کی موت کا ذمہ دار کون ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

عمران خان کے کنٹینر کی زد میں آنے والی خاتون رپورٹر جاں بحق
