بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 6 محرم 1448

خرم نواز گنڈاپور کی گورنر کے پی سے خصوصی ملاقات

Sunday, 28 July, 2024

سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی اور انہیں آئینی منصب پر تعیناتی کی مبارکباد دی۔اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ترقی، امن اور خوشحالی میرا مشن ہے، وفاق اور صوبہ کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔ملاقات میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تعلیم اور دیگر رفاحی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے دینی اور رفاحی کاموں کا دائرہ کار خیبرپختونخوا تک بڑھایا جائے۔خرم نواز گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو خیبر پختونخوا کے حقوق کے لیے متحد کرنے کی کاوشیں لائق ستائش ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *