Site icon Daily Pakistan

خواجہ سعد رفیق کی لطیف کھوسہ کو کامیابی پر مبارکباد

خواجہ سعد رفیق کی لطیف کھوسہ کو کامیابی پر مبارکباد

خواجہ سعد رفیق کی لطیف کھوسہ کو کامیابی پر مبارکباد

لاہور کے حلقہ این اے 122 میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا، مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق کو شکست ہوگئی۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ کامیاب ہوگئے۔ لطیف کھوسہ نے 1 لاکھ 17 ہزار 109 ووٹ لیے جب کہ خواجہ سعد رفیق 77 ہزار 709 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔سعد رفیق نے سردار لطیف کھوسہ کو کامیابی پر مبارکباد دی۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوامی فیصلے کے سامنے اپنی مرضی سے سر تسلیم خم کیا، اللہ کرے آنے والی پارلیمنٹ متحد ہو کر قومی بحران پر قابو پائے۔

Exit mobile version