Site icon Daily Pakistan

خوارج کی پاکستان سے دہشتگردوں کی افغانستان واپسی روکنے کی کوششیں

خوارج کی پاکستان سے دہشتگردوں کی افغانستان واپسی روکنے کی کوششیں

خوارج کی پاکستان سے دہشتگردوں کی افغانستان واپسی روکنے کی کوششیں

فتنہ الخوارج کے نور ولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک منظر عام پر آگئی جس میں غٹ حاجی کو نور ولی محسود دبا ڈال رہا ہے کہ پاکستان میں داخل ہونے والے دہشتگرد واپس نہ آئیں۔ذرائع کے مطابق نور ولی محسود کو لیک آڈیو میں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ مجاہدین کو اطلاع کر دو کہ ہماری طرف سے واپسی کی کسی کو اجازت نہیں، ہر کوئی اپنے آپ کو تیار رکھے اور سب قربانی دینے کے لیے تیار رہیں، مجاہدین کو راستہ بدلنے کی اجازت نہیں، ہماری کوشش ہے کہ سب ساتھ مل کر اسی راستے پر چلتے رہیں۔دفاعی ماہرین کے مطابق لیک آڈیو واضح ثبوت ہے کہ فتنتہ الخوارج کے سرغنہ افغانستان میں چھپے بیٹھے ہیں جہاں سے وہ دہشتگردوں کوہدایات جاری کرتے ہیں۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ خوارج کی افغانستان میں محفوظ پناگاہیں افغان طالبان کی براہ راست مدد اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں اور وہ افغان سرزمین سے افغان طالبان کی مکمل حمایت سے پاکستان میں دہشتگرد حملے کرتے ہیں۔ماہرین نے کہا کہ لیک آڈیو سیواضح طور پر مستقبل میں بھی افغانستان سے مزید خارجیوں کے پاکستان میں داخل ہونے کا اشارہ ملتا ہے، خارجی نور ولی افغانستان میں بیٹھ کر چھوٹے درجے کے دہشتگردوں کو نام نہاد جہاد میں جان دینے کیلیے مجبور کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خارجی نور ولی کی ہدایات ظاہر کرتی ہیں کہ حملے کرنے والے نچلے درجے کے دہشتگرد اب افغانستان میں بیٹھے آقاں سے تنگ آچکے ہیں، اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے پاکستان کی مثر کارروائی سے خوارجین کے لیے افغانستان کی زمین تنگ پڑتی جا رہی ہے۔

Exit mobile version