Site icon Daily Pakistan

خیبرپختونخوا حکومت کا احساس اپنا گھر سکیم کا آغاز

خیبرپختونخوا حکومت کا احساس اپنا گھر سکیم کا آغاز

خیبرپختونخوا حکومت کا احساس اپنا گھر سکیم کا آغاز

خیبرپختونخوا حکومت نے کم آمدنی والوں کیلئے احساس اپنا گھر سکیم کا آغاز کر دیا ہے۔سکیم کا مقصد صوبے کے غریب اور نچلے متوسط طبقے کو بلاسود اور شریعت کے مطابق قرضے فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنا ذاتی گھر تعمیر کر سکیں مرمت کرا سکیں یا بہتری لا سکیں۔زمین ہے یا گھر میں مزید تعمیر کرنے والے افراد کو صوبائی حکومت 15 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کرے گی۔صوبائی حکومت کے مطابق قرضہ 7 سال میں آسان اقساط (زیادہ سے زیادہ 18000 ماہانہ) میں واپس کیا جا سکتا ہے۔سکیم کے لئے صرف وہ لوگ اہل ہیں جن کی ماہانہ آمدن 1 لاکھ روپے سے کم ہو۔

Exit mobile version