Site icon Daily Pakistan

خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں اعلی سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی، اجلاس میں کرم معاملے پر اہم فیصلوں کا امکان ہے، ایپکس کمیٹی کو اب تک امن و امان کیلئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں کرم میں پائیدار امن کے لئے حکمت عملی وضع کی جائے گی، اجلاس میں بنکرز اور اسلحے کے خاتمے حوالے سے اہم پیشرفت کا امکان ہے۔بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ بنکرز اور اسلحے کے خاتمے کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں، وزیراعلی علی امین گنڈاپور کرم میں مستقل امن کے لئے کوشاں ہیں، کابینہ کے فیصلے کے مطابق اسلحہ اور بنکرز کا خاتمہ ضروری ہے۔

Exit mobile version