Site icon Daily Pakistan

دانش یونیورسٹی کو ایسا ادارہ بنائیں گے جو دنیا میں نام پیدا کریگی: وزیراعظم

دانش یونیورسٹی کو ایسا ادارہ بنائیں گے جو دنیا میں نام پیدا کریگی: وزیراعظم

دانش یونیورسٹی کو ایسا ادارہ بنائیں گے جو دنیا میں نام پیدا کریگی: وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے دانش یونیورسٹی کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے د وران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ دانش یونیورسٹی کو ایسا ادارہ بنائیں گے جو دنیا میں نام پیدا کرے گی۔دانش سکول کے بعد دانش یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا ، دانش یونیورسٹی کو ایسا ادارہ بنائیں گے جو دنیا میں نام پیدا کرے گی، یہ ادارہ نوجوان نسل کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ہم اس کو اپلائیڈ سائنسز کی یونیورسٹی بنائیں گے،قوم کے بچے اور بچیوں کو بہترین تعلیم مل سکے گی، پاکستان اور دنیا میں بہترین اساتذہ اور ڈاکٹرز ہیں جن کو یہاں دعوت دیں گے، پاکستان کے اندر دانش یونیورسٹی کی طرح کا ادارہ پہلے کبھی نہیں بنا تھا۔
منصوبے کا تخمینہ 190 ملین پانڈ ہے، 190 ملین پانڈز سپریم کورٹ کے اکانٹ میں آئے،190ملین پانڈ کو بددیانتی سے ایسے اکانٹ میں بھیجا گیا جس کا پاکستان کے خزانے سے کوئی تعلق نہیں تھا، چیف جسٹس کی جانب سے کہا گیا ہے یہ پیسہ حکومت پاکستان اور عوام کا ہے، حکومت جس طرح چاہے عوامی بہبود کیلئے یہ پیسہ استعمال کر سکتی ہے۔

 

Exit mobile version