بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے ایک فیملی کورٹ میں جوڑے کے درمیان طلاق کے بعد ہرجانے کی رقم پر تصفیہ ہوگیا
تفصیلات کے مطابق میڈیا نے دعوہ کیا ہے کہ دہلی کے ایک فیملی کورٹ میں جوڑے کے درمیان طلاق کے بعد ہرجانے کی رقم پر تصفیہ ہوگیا اور معروف گلوکار نے اپنی اہلیہ کو ایک کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔ شالینی تیلور نے کورٹ میں ایک کیس داخل کرایا تھا کہ اسے شوہر کی طرف سے ذہنی، زبانی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے ہنی سنگھ سے 20 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان پر مالی بدعنوانی کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔
ہنی سنگھ نے شالینی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا تھا جس کے مطابق ان کو شالینی کے الزامات سے سخت ذہنی تکلیف پہنچی ہے۔