Site icon Daily Pakistan

دھند کے باعث اسلام آباد تا لاہور موٹروے بند

دھند کے باعث اسلام آباد تا لاہور موٹروے بند

دھند کے باعث اسلام آباد تا لاہور موٹروے بند

موٹروے پر شدید دھند کے باعث اسلام آباد سے لاہور تک موٹروے بند کر دی گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سالٹ رینج کلر کہار سے اسلام آباد جانے کے لیے موٹروے اب بھی کھلی ہے۔ حکام کے مطابق اسلام آباد سے لاہور تک موٹروے کے تمام سیکشن بند ہیں۔ شدید دھند کے باعث ایم 4 ملتان سے فیصل آباد تک بند ہے جبکہ ایم 5 ملتان سے سکھر تک بند کردی گئی۔

Exit mobile version