Site icon Daily Pakistan

دہشتگرد پاک دھرتی پر بوجھ ، قوم کی حمایت سے خاتمہ کیاجائیگا ،محسن نقوی

دہشتگرد پاک دھرتی پر بوجھ ، قوم کی حمایت سے خاتمہ کیاجائیگا ،محسن نقوی

دہشتگرد پاک دھرتی پر بوجھ ، قوم کی حمایت سے خاتمہ کیاجائیگا ،محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے میران شاہ میں 8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی، انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ہر موقع پر بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ میران شاہ میں 8 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے، خوارجی دہشتگرد پاک دھرتی پر بوجھ ہیں، قوم کی حمایت سے اس ناسور کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کیا جائے گا۔

Exit mobile version