Site icon Daily Pakistan

رئیل اسٹیٹ کی دنیاکے معتبر نام مومن بلڈرز اینڈ ڈیولپرزکے پراجیکٹ اور شوروم کا شاندارافتتاح

بحریہ ٹاؤن پریسنٹ بارہ میںتیسرا میگا پراجیکٹ لانچ، مومن بلڈرزرئیل اسٹیٹ میں بہترین سروسز فراہم کرنے والا معتبر ادارہ ہے جس کا ہرپراجیکٹ معیار اور کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہے ، مہمانوں اور شرکاء کی میڈیا سے گفتگو

کراچی(22-09-19)رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں معتبر نام مومن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے بحریہ ٹاؤن کراچی پریسنٹ 12 میں اپنے پراجیکٹ اور شوروم کا افتتاح کر دیا جو کہ مومن بلڈرزاینڈ ڈیولپرز کا تیسرا میگا پراجیکٹ ہے ۔ افتتاحی تقریب میں تعمیرات کے شعبے سے وابستہ نمایاں شخصیات ، سیاسی و سماجی عمائدین اور دیگر معزز خواتین وخضرات نے شرکت کی ۔ مہمان خصوصی سہیل احمد نے دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مومن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز بڑیمحنت اور لگن کا ثمر ہے جسکا نام ہی معیار اور کارکردگی کی ضمانت ہے ۔ انہوں نے پراجیکٹ کے بارے میں اپنے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمینجنگڈائریکٹرمومن بلڈرزسید تابش نے کہا کہ مومن بلڈرز رئیل اسٹیٹ میں بہترین سروسز فراہم کرنیوالامعتبر نام ہے جو گذشتہ کئی برسوں سے لوگوں کو شاندار رہائشی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔ مینجنگ ڈائریکٹرشیخ عمران کا کہنا تھا کہ ہمارا تیسرا پراجیکٹ بھی پچھلے پراجیکٹس کی طرح شاندار سہولیات کا حامل ہے ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مومن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز اپنے کسٹمرز کو بہترین سروسز کے ذریعے رہائش کا ایک بہترین ماحول فراہم کرے گا۔

چیف مارکیٹنگ آفیسر جہانزیبمشتاق نے میڈیا سے گفتگو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مومن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز بحریہ ٹاؤن پریسنٹ بارہ میں اپنا میگا پراجیکٹ لانچ کرنے جا رہاہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دس سال سے رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں اپنے معزز کسٹمرزکو گرانقدر خدمات دے رہے ہیں۔ کیلی فورنیا رئیل اسٹیٹ کے روح رواں اور چیف ایگزیکیٹو آفیسر بلال طالب نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ ٹاؤن روشنیوں والی پرامن سوسائٹی ہے۔ جہاں بزنس میں بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ مومن بلڈرزکا طرہ امتیازیہ ہے کہ یہ رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں نئے آنے والوں کو ہر ممکن طریقے سے سپورٹ کرتا ہے۔

افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی سہیل احمد، مینجنگ ڈائریکٹرز سید تابش، شیخ عمران ، چیف آپریٹنگ آفیسرنعمان راؤاوررئیل اسٹیٹ بزنس سے تعلق رکھنے والے معتبر مہمانوں نے شرکت کی-اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور دعا کے بعد اس پروقار تقریب کا اختتام ہوا۔

Exit mobile version