Site icon Daily Pakistan

راولپنڈی:پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان کی فائرنگ،دلہن شدید زخمی

کاہنہ میں موٹرسائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے، 3 افراد جاں بحق

کاہنہ میں موٹرسائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے، 3 افراد جاں بحق

راولپنڈی: پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نے شادی ہال میں دلہن کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔افسوسناک واقعہ تھانہ وارث خان کے علاقے کمیٹی چوک کے قریب پیش آیا۔ ہمارے نمائندے کے مطابق فائرنگ سے شادی ہال میں بھگدڑ مچ گئی، پولیس نے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔کمیٹی چوک کے قریب رائل پیلس شادی ہال میں دلہن اسٹیج پر بیٹھی تھی کہ اچانک مسلح شخص ہال میں داخل ہوا اور دلہن پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دلہن بازو پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔ملزم ہال سے نکل کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ وہاں موجود لوگوں اور سڑک سے گزرتی پولیس نے اسے اسلحے سمیت قابو کرلیا۔پولیس کے مطابق اویس نامی ملزم کی عمر 23 سال ہے جو میٹرک تک پڑھا ہوا اور گارمنٹس کی دکان پر سیلزمین کی ملازمت کرتا ہے، ملزم لڑکی کو پسند کرتا تھا اور اس سے خود شادی کرنا چاہتا تھا۔

Exit mobile version