Site icon Daily Pakistan

راولپنڈی میں فتنہ گروپ کو تماشے کی اجازت نہیں : عظمی بخاری

راولپنڈی میں فتنہ گروپ کو تماشے کی اجازت نہیں : عظمی بخاری

راولپنڈی میں فتنہ گروپ کو تماشے کی اجازت نہیں : عظمی بخاری

 

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ گروپ کو راولپنڈی میں کسی تماشے کی اجازت نہیں، جب ملکی حالات بہتر ہونے لگتے ہیں توان کا فتنہ فساد شروع ہوجاتا ہے، لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں فلسطین اور کشمیر کا بھرپور مقدمہ لڑا، وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں پاکستانی قوم کی ترجمانی کی ، پوری دنیا نے موقف سنا.اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کیاجس کی تقلید کرتے ہوئے باقی ممالک نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کا بائیکاٹ کیا،یونائٹڈ نیشن( اقوام متحدہ) کے باہر تماشہ لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں بیٹھے شخص کو ملک کا سکون اچھا نہیں لگتا ،فساد کا پروگرام بنایا گیا ہے، رینجرز تعینات ہے اور دفعہ 144 نافذ ہے کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا کو اپنے صوبے کی کوئی پرواہ نہیں، وزیراعلی کے ہاتھ میں فائل ہونی چاہیے یا بندوق؟پٹرول بم چلانے کی اجازت آپ کو نہیں دی جاسکتی ، سڑکیں،چوراہے بند کرنے کی کوشش پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ طے ہوگیا پہلی قسط بھی مل گئی،جس کے بعد ملکی معاشی حالت مستحکم ہوگی۔

 

 

Exit mobile version