Site icon Daily Pakistan

راولپنڈی میں چند گھنٹوں کے دوران 2 پولیس مقابلے، 6 ڈاکو مارے گئے

راولپنڈی میں چند گھنٹوں کے دوران 2 پولیس مقابلے، 6 ڈاکو مارے گئے

راولپنڈی میں چند گھنٹوں کے دوران 2 پولیس مقابلے، 6 ڈاکو مارے گئے

راولپنڈی: دارالحکومت کے جڑواں شہر میں چند گھنٹوں کے دوران 2 پولیس مقابلوں میں 6 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ہلاک ہونے والوں میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو واردات کے دوران مزاحمت پر قتل کرنے والے 4 ڈاکو بھی شامل ہیں۔ ملزمان پولیس یونیفارم میں وارداتیں کرتے تھے۔پولیس کے مطابق تھانہ مورگاہ اور تھانہ ریس کورس کی حدود میں 2 مختلف مقابلوں میں 6 ملزمان مارے گئے۔ رات گئے تھانہ ریس کورس کے علاقے میں ملزمان نےپولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں 4 ڈکیت ہلاک ہوگئے، جن کی شناخت ساجد عرف گٹو، حسن، محمد علی عرف ببیو اور وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ ملزمان نے ریس کورس کے علاقے میں برطانیہ سے واپسی پر تصرف محمود کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے مقتول تصرف محمود کا لیپ ٹاپ، بیگ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان سے پولیس یونیفارم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ یہ ڈکیت گینگ لوٹ مار کی وارداتوں کے دوران پولیس یونیفارم استعمال کرتا تھا۔ملزمان نے کینیڈا سے آئے ایک شہری کے ساتھ بھی واردات کی تھی۔ ملزمان ائرپورٹ پر ریکی کرتے اور بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو ٹارگٹ کرتے تھے۔ بین الصوبائی گینگ کے ارکان کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت دیگر علاقوں وارداتیں کرتے تھے۔ گینگ مختلف اضلاع میں متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ ملزمان کو اس سے پہلے بھی تھانہ کینٹ کے علاقے سے گرفتار کر کے چالان کیا گیا تھا۔دوسرا پولیس مقابلہ تھانہ مورگاہ کے علاقے میں ہوا جہاں موٹرسائیکل پر سوار 4 ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں 2 ملزم ہلاک جب کہ 2 فرار ہوگئے۔ہلاک ملزم احمد خان اور اس کا ساتھی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھے۔ ملزمان نے چند روز قبل فائرنگ کرکے پولیس اے ایس آئی شعیب کو زخمی کیا تھا۔ ہلاک ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

Exit mobile version