Site icon Daily Pakistan

راولپنڈی ٹریفک پولیس نے چہلم شہدائے کربلا کےجلوس کےلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا

چہلم جلوس پنڈی

راولپنڈی ٹریفک پولیس نے چہلم شہدائے کربلا عابد مجید روڈ سے نکالے جانیوالے جلوس کےلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ چہلم شہدائے کربلا کا جلوس18ستمبر بروز اتوار کو عابد مجید روڈ سے نکالا جائے گا۔ٹریفک پولیس  جلوس اور ڈرائیورشن کےلئے ٹریفک پولیس کےترجمان کے مطابق 50سے زیادہ اہلکارتعینات کیے گئے ہیں۔جلوس کے موقع پر عابد مجید روڈ، ٹینچ بھاٹہ روڈ ، علی روڈ ،مغل آباد روڈ اور دھمیال روڈ کیطرف مکمل طور پر ڈائیورشن ہو گی۔ ٹریفک پولیس کےترجمان کےمطابق شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی بہترین روانی کےلئے متبادل راستوں پر اضافی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔بیٹ انچارج و لفٹر زجلوس کی گزرگاہوں کے نزدیک ہر طرح کی پارکنگ کو کلیئر رکھیں گے۔ امن امان کو یقینی بنانے کےلئے ضلعی پولیس کے ساتھ ملکر مکمل کوآرڈینیشن کی جائے ۔

Exit mobile version