پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوں نے پولیس پر شدید حملہ کیا جس میں 12 اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔رحیم یار خان میں کچے کے علاقے ماچھکہ کیمپ 2 پر ڈاکوں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس موبائلوں کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا۔پولیس نے کچے میں ڈاکوں کی نقل و حرکت روکنے کیلیے ماچھکہ میں کیمپ قائم کیا ہوا تھا، جہاں پر 25 کے قریب مسلح ڈاکوں نے شدید حملہ کیا۔راکٹ لانچر کے حملے میں پولیس موبائلیں تباہ جبکہ 11 اہلکار موقع پر شہید اور 5 زخمی ہوئے۔ جن میں سے ایک اہلکار اسپتال منتقلی کے دوران شہید ہوا جبکہ اسپتال میں تین زخمی لائے گئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس پولیس کے ترجمان کے مطابق حملے کے بعد سے پانچ اہلکار لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلیے سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ واقعے کے بعد ضلع بھر کی پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا ہے جبکہ نفری کی قیادت ضلعی پولیس آفیسر عمران کررہے ہیں۔صورت حال کے پیش نظر جائے وقوعہ پر ایمبولینسسز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے جبکہ سندھ پولیس کو بھی کچے کے علاقے میں طلب کرلیا گیا ہے۔