Site icon Daily Pakistan

رمضان کی آمد کیساتھ کراچی میں پھلوں کی قیمت آسمان پر پہنچ گئیں

رمضان کی آمد کیساتھ کراچی میں پھلوں کی قیمت آسمان پر پہنچ گئیں

رمضان کی آمد کیساتھ کراچی میں پھلوں کی قیمت آسمان پر پہنچ گئیں

کراچی: رمضان کی آمد کے ساتھ ہی پھلوں کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی، کمشنر کراچی نے پھلوں کی سرکاری قیمت کا نرخ نامہ جاری کر دیا جس میں پھلوں کے نرخ عام دنوں سے بھی کم مقرر کی گئی۔پھلوں کا سرکاری نرخ نامہ تین کا پہاڑہ بن گیا، سرکاری قیمت میں تین کے عدد کی گردان ہے جسے موجودہ مالیاتی اور ادائیگی کے نظام کے تحت بھی عمل درآمد ممکن نہیں۔ شہر بھر میں پھل کے ٹھیلوں پر سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہیں اور پھل فروش من مانی قیمت پر فروخت کر رہے ہیں۔کمشنر کراچی نے امرود کی قیمت 108 روپے مقرر کر دی جبکہ مارکیٹ میں امرود کم سے 150 اور درجہ اول امرود 200روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ چیکو کی سرکاری قیمت 133روپے کلو مقرر کی گئی تاہم چیکو 200روپے کلو درجہ دوم 150روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔سرکاری نرخ نامے میں مقامی گولڈن سیب کی قیمت 192 اور درجہ دوم کی قیمت 172 روپے مقرر کی گئی جبکہ بازار میں گولڈن سیب درجہ اول 250روپے اور درجہ دوم 200روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ایرانی کھجور کی سرکاری قیمت درجہ اول 403 اور درجہ دوم 383روپے مقرر کی گئی تاہم ایرانی کھجور خوردہ سطح پر 550 سے 600 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔پرائس لسٹ میں کینو اور موسمی کی قیمت بھی مقرر کی گئی تاہم یہ قیمت کینو موسمی کے سیزن کے مقابلے میں بھی کم رکھی گئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لسٹ بازار کے رجحان، طلب و رسد کے توازن کو مدنظر رکھنے کے بجائے ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر تیار کی گئی۔دوسری جانب، شہری انتظامیہ حسب معمول رمضان میں ناجائز منافع خوری روکنے میں ناکام ہے، کمشنر کراچی نے گوشت اور مرغی کا نرخ نامہ بھی جاری کیا تاہم انتظامیہ اس نرخ نامے پر عمل نہ کروا سکی۔کمشنر کراچی نے گائے کے گوشت کی قیمت 600روپے کلو ہڈی والا اور بغیر ہڈی 700روپے مقرر کی ہے تاہم شہر بھر میں گائے کا گوشت 650سے 700روپے اور بغیر ہڈی کا گوشت 850روپے کلو فروخت ہو رہا ہےاسی طرح، بچھیا کے گوشت کی سرکاری قیمت 750روپے ہڈی والا اور 900روپے بغیر ہڈی مقرر کیے گئے جبکہ شہر بھر میں بچھیا کا ہڈی والا گوشت 900 اور بغیر ہڈی کا گوشت 1000 روپے سے زائد پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version