کلرسیداں کے علاقوں کو چوروں کے ساتھ ساتھ ڈاکوؤں نے بھی تاک میں رکھ لیا۔شاہ باغ ،روات کلرسیداں روڈ پر واقع موسی فارمیسی میں تین مسلح ڈاکو گھسے اور رابری کی واردات کرکے آرام سے فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق تین مسلح ڈاکو جن میں دو ماسک پہنے تھے موسی فارمیسی شاہ باغ میں داخل ہوئے اور کاؤنٹر پر کھڑے شخص سے گن پوائنٹ پر ابتدائی اطلاعات کے مطابق اٹھارہ سے بیس ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او کلرسیداں سب انسپکٹر سلطان قمر پولیس نفری کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچے اور فارمیسی میں پیش آئے واقعہ کے متعلق تفصیلات لیتے ہوئے ضابطے کی کاروائی شروع کردی