اسلام آباد:وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس پاکستان کو خام تیل رعایتی قیمت پر فراہم کرے گا۔مصدق ملک نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے ساتھ مذاکرات مثبت رہے روس کا دورہ ہماری توقعات سے زیادہ بہتر رہا،روس سے معاہدے ہوگئے ہیں روس ہمیں خام تیل رعایتی نرخوں پر فراہم کرے گا ہمیں ریفائنری پروڈکٹس پٹرول اور ڈیزل پرڈسکاؤنٹ ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہر شعبے میں خود کفیل ہونا ہے پوری دنیا میں اضافی معاشی ترقی کیلئے ایک سے ڈیڑھ فیصد اضافی انرجی چاہیے ہوتی ہے،ہمیں کم از کم ایک فیصد اضافی انرمی گیس پٹرولیم بجلی چاہے بچوں کو روزگار دینے کیلئے ہمیں ہر سال انرجی میں 8سے10فیصد اضافہ کرنا ہوگا۔
روس پاکستان کو رعایتی قیمت پر پٹرول ا ور ڈیزل فراہم کرے گا،وزیر پٹرولیم

مزید مہنگی بجلی برداشت نہیں کر سکتے، مصدق ملک
