Site icon Daily Pakistan

روس یوکرین تنازع میں پاکستان غیر جانبدار پالیسی پر عمل پیرا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستانی حدود میں عمارت کی تعمیر قبول نہیں، دفتر خارجہ کا افغانستان کو جواب

روس یوکرین تنازع میں پاکستان غیر جانبدار پالیسی پر عمل پیرا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع پر پاکستان غیر جانبدار پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ہم نے اس دوران کسی فریق کو اسلحہ فراہم نہیں کیا۔ اس تنازع سے قبل یوکرین سے قریبی دفاعی تعلقات رہے۔ پاکستان یوکرائن اور روس کے درمیان تنازع میں غیر جانبدارانہ پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آج صبح 149 پاکستانیوں کو لے کر طیارہ اسلام آباد پہنچا ۔ سوڈان سے جدہ پہنچنے والے پاکستانیوں کو بھی ملک واپس لایا جارہا ہے۔ 2 مزید طیارے 200 پاکستانیوں کو لے کر آج سوڈان سے پہنچیں گے۔ پاکستانیوں کو محفوظ طریقے سے پاکستان لانے کا ہمارا منصوبہ کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خرطوم میں سفیر اور سفارتی عملہ پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے انتھک محنت کررہا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف 6 مئی کو برطانوی بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کے لیے برطانیہ جائیں گے۔پریس بریفنگ میں ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ سید شکیل یوسف اور سید شاہد یوسف نامی کشمیریوں کی پراپرٹیز قبضہ کر لی گئی ہیں۔ دونوں کشمیری پہلے ہی بھارت کی تحویل میں ہیں۔پاکستان دہشت گردی کا متاثرہ ملک رہا ہے۔ ہمارے پاس بھارت کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں۔

Exit mobile version