Site icon Daily Pakistan

رونالڈو کے ہم وطن لوئس کاسترو النصر کے کوچ بن گئے

رونالڈو کے ہم وطن لوئس کاسترو النصر کے کوچ بن گئے

رونالڈو کے ہم وطن لوئس کاسترو النصر کے کوچ بن گئے

اسٹار فٹبالر کرسیٹیانو رونالڈو کے سعودی کلب النصر نے پرتگالی کوچ لوئس کاسترو کی خدمات حاصل کرلیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق النصر فٹبال کلب نے رونالڈو کے ہم وطن کوچ لوئس کاسترو کی خدمات حاصل کرلی ہیں، وہ پری سیزن ٹریننگ کیمپ سے ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔لوئس کاسترو کے ساتھ النصر نے کتنے سال کا معاہدہ کیا ہے اسکی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔61 سالہ پرتگالی کوچ نے 2020-21 چیمپئنز لیگ کے گروپ مرحلے میں ریال میڈرڈ کے خلاف ہوم اینڈ اوے جیت سمیت یوکرین میں اپنے دو سیزن گزارے جبکہ گزشتہ سیزن میں وہ برازیل میں بوٹافوگو کے ساتھ منسلک تھے۔سعودی پرو لیگ میں گزشتہ سیزن میں ٹیم کے رنر اپ ہونے کے بعد کاسترو اگلے ماہ ایشین چیمپئنز لیگ کے لیے کوالیفائنگ پلے آف میں النصر کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔دوسری جانب سعودی پرو لیگ میں النصر کی حریف التحاد نے بھی پرتگالی کوچ نونو ایسپریتو سانتو کی خدمات لیں تھی۔واضح رہے کہ النصر کلب کو گزشتہ سیزن میں فرانسیسی کوچ روڈی گارسیا کی خدمات حاصل تھیں۔

Exit mobile version