Site icon Daily Pakistan

ریسٹورنٹ بِل کو نہ بانٹنے پر بوائےفرینڈ نے لڑکی کی شکایت پولیس کو لگادی

ریسٹورنٹ بِل کو نہ بانٹنے پر بوائےفرینڈ نے لڑکی کی شکایت پولیس کو لگادی

ریسٹورنٹ بِل کو نہ بانٹنے پر بوائےفرینڈ نے لڑکی کی شکایت پولیس کو لگادی

ماسکو: روسی پولیس اس وقت ایک نوجوان لڑکی کی تلاش میں ہے جو مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کو ایک ریسٹورنٹ میں اس وقت اکیلے چھوڑ کر چلی گئی جب اس نے بِل کی ادائیگی کو یکساں طور پر بانٹنے کا کہا۔پہلی دیٹ پر بل کی ادائیگی ہمیشہ ہی تنازع کا موضوع بنا رہا ہے کیونکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ بوائے فرینڈ کو پورا بِل ادا کرنا چاہئے جب کہ دوسروں کا ماننا ہے کہ ڈچ جانا ہی واحد راستہ ہے۔ آن لائن پلیٹ فارمز اس موضوع پر لامتناہی بحثوں سے بھرے ہوئے ہیں تاہم اس معاملے میں پولیس کو ملوث کرنے کا واقع کبھی پیش نہیں آیا سوائے اس بار۔روس کے دارالحکومت ماسکو سے تعلق رکھنے والے ایک 28 سالہ مرد نے اپنی گرل فرینڈ کے خلاف پولیس کو شکایت درج کروائی جس میں اس نے بتایا کہ وہ اس کے ساتھ ڈیٹ پر گیا اور کھانے کے بعد جب اس نے لڑکی کو بل کی ادائیگی کو برابر برابر تقسیم کرنے کا کہا تو اس نے انکار کردیا اور باہر چلی گئی۔لڑکے نے بتایا کہ لڑکی نے کافی زیادہ کھانے کا آرڈر دیا تھا مگر بل آنے پر لڑکی کے یوں انکار کرنے اور ریسٹورنٹ سے باہر چلے جانے پر اس کو پورے 16,000 روبل ($165) کی چٹی پڑی جسے اس نے اکیلے ادا کیا۔

Exit mobile version