Site icon Daily Pakistan

زامبیا میں سڑک کنارے پھینکی گئیں 27تارکین وطن کی لاشیں برآمد

27 tarek watan

زامبیا میں سڑک کنارے پھینکی گئیں 27تارکین وطن کی لاشیں برآمد

لوسوکا:زامبیا کے دارالحکومت لوساکا کے شمال میں نگویرے کے علاقے میں سڑک کنارے سے27غیر مقامی افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔مقامی پولیس کے ترجمان ڈینی مولے نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ممکنہ طورپر ان افراد کی موت راستے میں دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔ان افراد کا تعلق ایتھوپیا سے تھا جو جنوبی افریقہ کیلئے ہجرت کررہے تھے تاہم موت واقع ہونے کے بعد لاشوں کو سڑک کنارے پھینک دیا گیا۔جائے وقوعہ سے ایک زندہ بچ جانے والے شخص کو فوری طورپر مقامی ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ زندہ بچ جانے والے شخص کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ زندہ بچ جانے والے شخص کو ہانپتے ہوئے پایا گیا جس سے انداز ہ لگایا جاسکتا ہے کہ دیگر افراد کی موت بھی دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔یاد رہے کہ زامبیا تار کین وطن کے لئے ایک ٹرانزٹ پوائنٹ ہے جہاں سے زیادہ تر افراد غیر قانونی طورپر جنوبی افریقہ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں اس سے قبل ہمسایہ ملک ملاوی میں حکام نے اکتوبر میں ایک اجتماعی قبر سے ایتھوپیا کے تاریکن وطن کی 25لاشیں دریافت کی تھیں۔

Exit mobile version