بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

زندگی بچانے والی ادویات کی درآمد پر ٹیکس میں 5 سال کے استثنیٰ کی منظوری

Wednesday, 16 July, 2025

وفاقی کابینہ نے زندگی بچانے والی ادویات کی درآمد پر ٹیکس میں 5 سال کے استثنیٰ کی منظوری دے دی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے جس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی، پنشن میں اضافہ ادارہ اپنے وسائل سے پورا کرے گا، جس کا اطلاق جنوری سے ہو گا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 2 اور 3 جولائی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔
وفاقی کابینہ نے سی کیرج شپنگ ڈاکیومینٹس بل 2025ء کے مسودے سے متعلق قانونی کارروائی شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *