بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا علاج کے لیے منگل کی شب لندن روانہ ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خالدہ ضیا کے ذاتی معالج زاہد حسین نے بتایا کہ امیر قطر نے 79 سالہ سابق وزیراعظم کو علاج کی غرض سے لے جانے کے لیے طبی آلات سمیت قطر ائیرلائن کی جانب سے فراہم کردہ خصوصی ائیر ایمبولنس کا انتظام کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خالدہ ضیا کے قریبی ساتھی انعام الحق چودھری نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ضیا کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن پہنچایا گیا ہے۔خالدہ ضیا کے ڈاکٹر کے مطابق سابق بنگلادیشی وزیر اعظم کو صحت کے کئی سنگین مسائل درپیش ہیں، جن میں جگر کی بیماری، دل کے مسائل اور گردے کے مسائل شامل ہیں۔واضح رہے کہ سابق بنگلادیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کو شیخ حسینہ کے دور حکومت میں کرپشن کے الزام میں 17 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ یہ الزامات 2001 سے 2006 تک ان کے وزیر اعظم کے زمانے سے متعلق تھے۔یاد رہے کہ خالدہ ضیا کو اس وقت کی وزیراعظم حسینہ واجد جو ان دنوں مفرور ہوکر بھارت میں پناہ گزین ہیں 2018 میں بدعنوانی کے الزام میں قید کیا گیا تھا لیکن اگست میں طلبہ انقلاب کے نتیجے میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے 15 سالہ حکمرانی کے خاتمے کے چند گھنٹوں بعد ان کو رہا کردیا گیا تھا۔
سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم کی طبعیت ناساز، خصوصی ائیر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ

سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم کی طبعیت ناساز، خصوصی ائیر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ
