Site icon Daily Pakistan

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین 18 سال گزرجانے کے باوجود انصاف سے محروم

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین 18 سال گزرجانے کے باوجود انصاف سے محروم

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین 18 سال گزرجانے کے باوجود انصاف سے محروم

اسلام آباد (اے پی پی):سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین 18سال گزرجانے کے باوجود انصاف سے محروم ہیں اورلواحقین کے غم آج بھی تازہ ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 18 فروری 2007ءکو بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے سمجھوتہ ایکسپریس کی ٹرین کو نشانہ بناکر 68 بے گناہ افراد کو قتل کردیا تھا جن میں سے اکثریت پاکستانی شہریوں کی تھی ۔بھارت نے اس دلخراش سانحے کی ذمہ داری پاکستانی تنظیموں پر ڈال دی تھی ، تاہم واقعے کے بعد راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے کارکن کمل چوہان کی گرفتاری نے بھارتی سازش کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

تحقیقات کے دوران آر ایس ایس کے غنڈوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے سانحہ کا ذمہ دار ثابت کیا گیا۔فروری 2007ءکو لاہور اور دہلی کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس پرہندو انتہاپسندوں نے بم سے حملہ کر کے آگ لگائی جس کے نتیجے میں 68 افراد جان کی بازی ہار گئے ،جن میں زیادہ تر پاکستانی تھے۔پانی پت کے مقام پر ٹرین میں لگائی گئی آگ میں 43 پاکستانی، 10 بھارتی جبکہ 15 نامعلوم افراد ہلاک ہوئے۔ دہشت گرد حملے میں 10 پاکستانی اور 2 بھارتی زخمی بھی ہوئے۔

بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل پروہت کو بھی گرفتار کیا گیا،کرنل پروہت نے بھی اعتراف کیا کہ اس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسلح تصادم کرانے کے لئے ہندو دہشت گردوں کو تربیت دی۔بھارت نے کئی بار پاکستان مخالف میڈیا مہم اورفالس فلیگ آپریشنز کا سہارا لیا لیکن سمجھوتہ ایکسپریس کی طرح بھارتی حکومت کا ہر ایک حربہ خود ہی بے نقاب ہو گیا۔

Exit mobile version