Site icon Daily Pakistan

سانحہ گل پلازہ ، اموات کی تعداد 31 تک پہنچ گئی، 3 سوختہ لاشوں کی شناخت ڈی این اے سے ہوگئی

سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج، غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل

سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج، غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل

کراچی:ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی آگ کے سبب عمارت کا 40 فیصد حصہ منہدم ہوگیا، دم گھٹنے اور جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 3 سوختہ لاشوں کی ڈی این اے کے ذریعے شناخت ہوگئی، ملبہ ہٹانے اور لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لاپتا افراد کی فہرست 82 تک پہنچ گئی ہے۔آتشزدگی کے بعد گل پلازہ سے لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے جن کی تعداد 28 تک پہنچ گئی، 85 افراد لاپتا ہیں۔
ایدھی حکام کے مطابق 21 ناقابل شناخت میتوں میں سے مزید تین کی شناخت ہوگئی ہے۔ جن میں ایک میت لڑکی 15 سالہ مریم جبکہ دو مردوں 33 سالہ شہروز اور 26 سالہ رضوان کی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق سی پی ایل سی نے ڈی این اے کے ذریعے شناخت کی جس کے بعد لواحقین میتیں لینے سرد خانے پہنچ گئے ہیں۔ اس سے قبل دن میں 7 افراد کی لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا تھا جس کے بعد سرد خانے میں 21 ناقابل شناخت لاشیں موجود تھیں اور ان میں سے مزید تین کی شناخت ہوگئی۔ڈاکٹر سمیہ طارق کے مطابق جاں بحق تمام افراد کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کر لیا گیا، گلے میں پہنے لاکٹ کی مدد سے ایک خاتون کو مصباح کے نام سے شناخت کرلیا گیا۔پولیس سرجن نے بتایا کہ 33 سالہ مصباح دختر عرفان کی فیملی کے دیگر4 افراد بھی لاپتا ہیں۔

Exit mobile version