Site icon Daily Pakistan

سبسڈی والے آٹے کی فروخت میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف

atta

لاہور میں سبسڈائزڈ آٹے کی سپلائی بند، 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 500 روپے بڑھ گئے

اسلام آباد:ملک کے بازاروں میں سبسڈی والے آٹے کی فروخت میں کروڑوں روپے کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کا وجیہہ قمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔وزارت صنعت وپیداوار کے آڈٹ اعتراضات 2018-19کا جائزہ لیا گیا۔آڈٹ حکام نے بتایا کہ شیخوپورہ اور گجرانوالہ میں سبسڈی والا آٹا بازار میں مہنگے داموں فروخت کیا گیا۔کروڑوں روپے کا آٹا صرف کاغذوں میں خریدا اور بیچا گیا جبکہ عالمی طورپر فلور مل موجود نہیں تھی۔سیکرٹری صنعت وپیداوار کے مطابق عملے کی انکوائری کی گئی اور بے ضابطگیاں ثابت ہوگی۔شیخوپورہ اور گجرانوالہ میں ریجنل منیجر کو معطل کیا گیا۔معاملے کی دوبارہ انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔کنونیئر کمیٹی نے کہ اکہ دن کی روشنی میں ڈاکے پڑھ رہے ہیں مگر ابھی تک ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی۔آڈٹ حکام نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹور نے99کروڑ روپے کی تین کمپنیوں سے برانڈڈ چینی خریدی اور چینی کی خریداری میں قوائد وضوابط کو نظر انداز کیاگیا۔کمیٹی نے دو ماہ میں انکوائری کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

Exit mobile version