Site icon Daily Pakistan

سب کو پیغام ہے ووٹ کے ذریعے تبدیلی ہونے دو، عمران خان

حقیقی آزادی کیلئے جان قربان کرنے کیلئے تیار ہوں، عمران خان

حقیقی آزادی کیلئے جان قربان کرنے کیلئے تیار ہوں، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بہت جلد حقیقی آزادی کی کال دوں گا، ہم نے ملک کی خارجہ پالیسی کو آزاد بنانا ہے۔
چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کیلئے جلد کال دوں گا، عوام آپ نے حقیقی آزادی کیلئے ساتھ دینا ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ آپ سب کو میری کال کا انتظار کرنا ہے، وہ وقت زیادہ دور نہیں جب اپنی قوم کو کال دوں گا، وہ کال صرف ایک مقصد کیلئے ہو گی کہ ملک کو دلدل سے نکالنا ہے، ملک کو دلدل سے نکالنے کیلئے صاف شفاف انتخابات کرائے جائیں ،عمران خان نے کہاکہ قوم کہہ رہی ہے ووٹ کے ذریعے پرامن انقلاب کو آنے دو، سب کو پیغام ہے ووٹ کے ذریعے تبدیلی ہونے دو،میرا امپورٹڈ حکومت کو پیغام ہے یہ میچ اب آپ جیت نہیں سکتے، حکومت کو میرا پیغام ہے کچھ بھی کرلیں یہ میچ آپ ہار چکے ہیں۔چارسدہ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ میں ایک کال دوں گا آپ نے حقیقی آزادی کیلئے نکلنا ہے، ہمیں کسی سپرپاور کی غلامی نہیں کرنی، کسی کے خوف سے جنگ میں شرکت نہیں کرنی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانی خیبرپختونخوا نے دی ، ہم اپنے ملک کی خارجہ پالیسی کو کسی ملک کیلئے قربان نہیں کرینگے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ جب تک انسان اپنے خوف پر قابو نہیں پاتا وہ بڑا انسان نہیں بنتا، جس انسان کو خوف ہوتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا، حقیقی آزادی حاصل کرکے ہم عظیم قوم بنیں گے۔عمران خان نے کہاکہ سازش کے ذریعے جو حکومت آئی اس کے دو مقاصد تھے، امریکا چاہتا تھا یہاں ایسے حکمران آئیں جب حکم کریں جوتے پالش کریں، امریکا چاہتا تھا ایسے حکمران آئیں جو دنیا میں بھکاریوں کی طرح گھومیں، شہبازشریف نے کہا میں مانگنے نہیں آیا لیکن مجبور ہوں، کیا کسی ملک کا ایسا لیڈر ہوتا ہے؟ ۔

Exit mobile version